5 مئی 1972 میں ایل او سی کے نزدیک شہید ہوئے پاکستانی میجر ستارہ جرات یافتہ محمد شبیر احمد خان کی قبر جموں و کشمیر میں موجود ہے جس کی مرمت کا کام حالیہ دنوں میں بھارتی فوج نے انجام دیا ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق جموں و کمشیر کے ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں 1972 کو ایک پاکستانی میجر محمد شبیر احمد خان ایک سکھ بھارتی فوجی کے ہاتھوں شہید ہوئے جن کو بعد ازاں وہیں دفنا دیا گیا تھا۔
کئی دہائیاں گزر جانے کے بعد قبر خستہ حال ہوچکی تھی تاہم بھارتی فوج نے پاکستانی میجر کی قبر کی مرمت کرکے اسے پکا کروادیا ہے۔