گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس ‘ 11واں مرحلہ مکمل

35

روم (جسارت نیوز)فرانسیسی سائیکل سوار ارناڈ ڈامیر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 11واں اور مجموعی طور پر چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 103 واں ایڈیشن میں 11ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے پورٹو سینٹ ایلپیو سے ریمینی تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 182کلو میٹر پر محیط تھا۔ فرانسیسی سائیکل سوار ارناڈ ڈامیر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 182 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 3 منٹ اور52 سیکنڈز میں طے کرکے جیت لیا۔