جماعت اسلامی پشاور کے تحت آج یکجہتی کراچی مارچ ہوگا

57

پشاور(وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی کال پر کراچی کی بدترین صورتحال کے تناظر میں جماعت اسلامی پشاور یکجہتی کراچی مارچ آج بروز جمعہ مورخہ 16 اکتوبر ، بوقت 2:30بجے دن ، بمقام پشاور پریس کلب کے سامنے منعقد کریگی۔پشاور کے عوام کی طرف سے کراچی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ مارچ ہورہا ہے۔ مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن ، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ، ممبرصوبائی اسمبلی بیرسٹرجاوید خان مومند و دیگر صوبائی وضلعی قائدین کریں گے۔