سید عارف شیرازی آئندہ دوسال کیلیے امیرجماعت اسلامی راولپنڈی منتخب

65

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے ۔ سید عارف شیرازی آئندہ دوسال کیلیے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی منتخب ہوئے ہیں۔ نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی کے حلف امارت کی تقریب 20 اکتوبر بروز منگل 2 بجے بعد نماز ظہر راولپنڈی پریس کلب میں ہوگی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم مہمان خصوصی ہوں گے۔