کوئٹہ ،دومختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے

60

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ اور پشین میں رونما ہو نے والے دو مختلف حادثا ت میں2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے نواحی علا قے ائر پورٹ روڈ چلتن ہائوسنگ اسکیم کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میںایک شخص عبدالرسول ولد شاہ محمد جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے شخص کو بھی چوٹیںآئی جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی شخص کو سول اسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں متوفی کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ادھر ضلع پشین کے کلی منزرئی میں کرنٹ لگنے سے سیف اللہ ولد حیات اللہ نا می شخص جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے جن کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔