مولانا عادل اور شہید سیکیورٹی اہلکاروں کیلیے سینیٹ میں فاتحہ خوانی

281

سینیٹ اجلاس میں ممتاز عالم دین مولاناعادل اور گزشتہ روز دہشتگرد حملوں میں شہید افراد اور سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہبی طبقے میں تشویش ہے، کراچی میں مولانا عادل خان کو شہید کیا گیا، وزیرداخلہ مولاناعادل کی شہادت پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

مسلم لیگ ن کے راجا ظفر الحق نے کہا کہ ہماری دونوں سرحدوں پر دہشتگردی کے  واقعات بڑھنا تشویش کا باعث ہیں، پاکستان نے ہرممکن کوشش کی ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو، وزیر دفاع ایوان میں آکر اورماڑہ حملے اور دیگر واقعات کے حوالے سے بریفنگ دیں، آج لیاقت علی خان کی برسی ہے ان کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے۔

پیپلزپارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ 2 جزائر کے آرڈیننس مسترد کرنے کی قرارداد جمع کرائی ہے اس کو مسترد کرنا ہم سب کا فرض ہے، جزائر کے حوالے سے پیر کو بحث رکھ لی جائے۔