اپوزیشن نے آدھا اسٹیڈیم چھوڑ کر اسٹیج لگایا، فواد چوہدری

187

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ جلسے میں آدھا اسٹیڈیم چھوڑ کر اسٹیج لگایا.

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ اسٹیڈیم بھرنا تھا لیکن اپوزیشن نے آدھا اسٹیڈیم چھوڑ کراسٹیج لگایا جبکہ اسٹڈیم میں پہلے ہی 30 ہزار افراد کی گنجائش تھی مگر اب 20 ہزار رہ گئی.

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اتنی جماعتیں مل کر بھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں، یہ عمران خان ہی تھا جس نے مینارپاکستان کا گراؤنڈ بھی بھر دیا تھا.