کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت کا ایک حصہ زمین بوس

215

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں خطرناک آگ لگنے کے باعث عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لنڈا کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرگئی،فیکٹری میں خطرناک آگ کے باعث عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا.

ریسکیو حکام کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگی آگ نے ملحقہ عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں.

دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ لانڈھی ایکسپورٹ پرسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی ہے جبکہ لانڈھی کے واٹربورڈ ہائیڈنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے.