‘مسلح افواج کیلئے یکساں پنشن کی تجویززیرغورنہیں’

293

سینیٹ اجلاس میں  وزرات خزانہ تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلح افواج کیلئے یکساں پنشن متعارف کرنےکی کوئی تجویززیرغورنہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ حکومت نے حوالہ ہنڈی کو ختم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے،حوالہ ہنڈی پر 2 سال سزا کو 5 سال قید بامشقت میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے قوانین صرف سیاسی مخالفین کی پکڑ کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔

حماد اظہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کے لفظ پر اپوزیشن دفاعی پوزیشن میں چلی جاتی ہے اب ہمارے منی لانڈرنگ کے قوانین ترقی یافتہ ممالک کے قوانین کے قریب ترہیں اب حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی آپریٹرز مارکیٹ سے غائب ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 21 سے 24 اکتوبر تک منعقد ہوگا،ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوا تو انہوں نے پاکستان کی پیشرفت کو نوٹ کیا، ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پہلی مرتبہ کوئی حکومت سنجیدگی سے پیشرفت کررہی ہے۔