ترک سیکورٹی حکام نے متحدہ عرب امارات کے ایک جاسوس کو گرفتار کرلیا
غیر ملکی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترک ذرائع نے عرب امارات کے ایک جاسوس کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے اس جاسوس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی پاسپورٹ کے ذریعے کئی بار ترکی کا سفر کیا اور متحدہ عرب امارات کیلئے جاسوسی کرتا رہا۔
واضح رہے کہ ترک انٹیلی جنس ادارے نے گزشتہ سال بھی متحدہ عرب امارات کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا تھا کہ جس میں سے ایک جاسوس سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل میں بھی ملوث تھا۔