پانچ کھانے کی چیزیں جنہیں مائکرویو میں گرم نہیں کرنا چاہیے

667

جب آپ مائکروویو میں ابلے ہوئے انڈے کو گرم کرتے ہیں تو ، بھاپ بنتی ہے جو کہ دباؤ پیدا کرتا ہے۔ چونکہ انڈوں میں ایک پتلی جھلی اور خول ہوتا ہے لہذا وہ تمام دباؤ کو روکنے میں ناکام رہتے ہیں جو بالآخر مائکورویو میں دھماکے کا باعث بن سکتے ہیں۔

پروسس شدہ گوشت غذائیت بخش نہیں ہیں کیونکہ ان میں نمک، اضافی چیزیں ، کیمیکلز اور خرابی سے بچانے والے حفاظتی اجزا ہوتے ہیں۔ جب آپ اپنے پسندیدہ پروسیسڈ یا ڈبے میں بند گوشت کو مائکروویو میں گرم کرتے ہیں تو کئی ان اجزا کے میں تابکاری کی بنا پر تبدیلیاں ہوتی ہیں جو کہ خوراک میں پہلے سے موجود کولیسٹرول کو بڑھادیتی ہیں جو کہ آپ کے دل کے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

مائکروویو اوون میں برقی مقناطیسی لہریں پانی کو بہت زیادہ گرم کردیتی ہیں جس سے پانی کے مولیکیولز عدم استحکامی کا شکار ہوجاتے ہیں اور شدید ابلتے ہوئے یہاں تک کہ دھماکوں کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

مرچی، خاص طور پر تیز مرچوں میں کافی مقدار میں کیپساسین پایا جاتا ہے جو کافی آتش گیر ہوتا ہے۔ جب مائکروویو میں کیپسائسن کو برقی مقناطیسی لہروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آگ لگنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

جب ٹماٹر مائکروویو میں ایک وقت تک گرم ہوتے رہیں تو دھماکہ خیز گندگی کا باعث بن سکتے ہیں۔ تازہ ٹماٹر میں مائع مواد کی وجہ سے مائکروویو میں دباؤ پیدا ہوتا ہے اور ٹماٹر میں موجود مائع کے مولیکیولز کو توڑتا ہے اور بالآخر ایک وقت کے بعد تماٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے مائکروویو گندا ہوجاتا ہے۔