پی سی بی نے کھلاڑیوں سے رابطہ کرنے والے بکی کی گرفتاری کی تصدیق کردی

39

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کھلاڑیوں سے رابطہ کرنے والے بکی کو گرفتار کرلیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے تصدیق کی ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ایک مبینہ بکی نے ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا۔کھلاڑی نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جس کے بعد ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ایک مبینہ بکی کو حراست میں لے لیا، اس کے فون کا فارنزک ہوگا۔مبینہ بکی کا کہنا ہے کہ کرکٹر اس کا دوست ہے اس نے مذاق میں ایسی بات کہی تھی۔دوسری جانب پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے کرکٹر کے اطلاع دینے کو قابلِ ستائش قرار دیا گیا ۔