لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کا مظاہرہ

47

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔حسن نواز
کے دفتر کے باہر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔دوسری جانب ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں چند افراد موجود تھے۔مظاہرین نے باغی رہنما میاں جلیل شرقپوری کے پینا فلیکس ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور وہاں بھی لیگی کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نقاب پوش افراد نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کیا تھا۔