مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کو گاڑی  سے اتار دیا،راستہ صاف کرنے کی ہدایت

44

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم نواز نے گوجرانوالہ جاتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گاڑی سے اتار دیا۔ نواز شریف کی صاحبزادی نے شوہر کو راستہ کلیئر کروانے کی
ہدایت کی، ڈرائیونگ سیٹ محمد زبیر نے سنبھال لی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کیلیے جی ٹی روڈ پر سفر کے دوران مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مریم نواز کی گاڑی ڈرائیو کرنے میں مصروف تھے، جب انہیں اہلیہ نے گاڑی سے اتار دیا۔ مریم نواز نے شوہر کو ہدایت کی کہ وہ جا کر راستہ کلیئر کروائیں۔ جبکہ گاڑی میں موجود محمد زبیر نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مریم نواز کا قافلہ گوجرانوالہ کی جانب سے گامزن ہے۔