حکومت کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کےحوالے سے اہم اقدام

280

وفاقی حکومت نے بلیک لسٹ سے افراد کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کےحوالے سے اقدام سامنے آیا ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جائزہ کمیٹی نےبلیک لسٹ کیٹیگری بی سے5ہزار8سو7افرادنکالنےکی سفارش کردی۔

بلیک لسٹ سےافراد کو نکالنے کا فیصلہ تمام محکموں کی مشاورت سے کیا گیا۔ جائزہ کمیٹی کا اجلاس4 سال کی تاخیر سے وزیرداخلہ کے نوٹس لینے کے بعد ہوا۔

وزیرداخلہ کی ہدایت پر جائزہ کمیٹی کا اجلاس سال میں2 بارباقاعدگی سے ہوگا، کمیٹی کے اجلاس میں میرٹ پر بلیک لسٹ قرار دیےگئےافراد کا نام نکالنے پر غورکیاجائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹریٹ شہریوں کی سہولت کے ہر ممکن اقدامات کرے۔