محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج رات بارش کی نوید سنادی.
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 روزتک بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے متعدد شہروں ننگرپارکر، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین میں بھی تیزبارش کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ہے، ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے بادلوں میں نمی کے باعث بارش ہوسکتی ہے جبکہ شمالی سندھ میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے.
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ شہرکا مطلع جزوی ابرآلود اور موسم گرم اورخشک ہے.