پی آئی اے نے متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال کردیا

300

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن  نے متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن کر دیا۔

پی آئی اے اب یورپی طیاروں کے ذریعے برطانیہ سے پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گی۔ نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں اسلام آباد اورلاہور سے لندن پروازیں جائیں گی جس کے لیے  پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

متبادل پروازوں کے ذریعے  پی آئی اے کے مسافر لندن اور مانچسٹر سے اسلام آباد اور لاہور کا براہ راست سفر کر سکیں گے۔

سول ایوی ایشن نے خصوصی پروازوں کے لیے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ  پر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔