موسمی تبدیلیوں کے جسمانی اثرات

322

انتہائی گرم اور سرد دنوں میں آپ کے جسم کو خود متوازن درجہ حرارت میں لانے میں دشواری پیش آسکتی ہے۔

عام طور آپ کا جسم گرمی کے دنوں میں خون کو جلد کی سطح کی طرف پہنچاتا ہے جہاں یہ پسینے میں تبدیل ہوکر خارج ہوتا ہے اور آپ کے جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے لیکن سخت گرم درجہ حرارت و حبس میں پسینہ بخارات نہیں بنتا، اس کے بجائے یہ آپ کے اعضاء میں جمع ہوجاتا ہے جس سے سوجن ہوجاتی ہے۔

سردی کے موسم میں آپ کے دل کو جسم کو گرم رکھنے کے لئے سخت محنت کرنی پڑتی ہے کیونکہ خون کی رگیں سکڑ جاتی ہیں جو کہ دل کو آکسیجن والے خون کی فراہمہ کی کمی کا باعث بنتی ہیں۔ خون کی رسد اور دل کی مزید طلب دل کا دورہ پڑنے یا فالج پر منتج ہوسکتی ہے۔