تربت : دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3زخمی

58

راولپنڈی (صباح نیوز)بلوچستان کے شہر تربت میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تربت کے قریب جھکی پوسٹ کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید ہوگیا جبکہ 3جوان زخمی بھی ہوئے،گزشتہ 5 دن میں دہشت گردوں کے حملوں میں 22 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں، 15جوان بلوچستان ، 6شمالی وزیرستان ، ایک جوان باجوڑ میں شہید ہوا۔