تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کومالی مشکلات

69

کراچی رپورٹ: محمدانور) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ایس ایم افضل زیدی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کو مالی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات پیش آرہی ہے۔نمائندہ جسارت سے گزشتہ روز غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ مالی مسائل حل کرنے کے لیے حکومت سے خصوصی گرانٹ کی درخواست کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا ہے کہ ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ادائیگی کل سے شروع کردی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی کے ایم سی کا نظام سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ کے ایم سی کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں کے لیے فوری 16 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔