حکومت کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، مولابخش چانڈیو

75

حیدرآباد(آن لائن) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ اس حکومت کی واپسی کا آغاز ہوگیا ہے موسم کا انتظار تھا اور موسم بھی اب آگیا ہے اب حکومت کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا،قوم عمران خان سے بیزار ہو چکی ہے،فوج جمہوری نظام کے تابع ہے ، اگر وہ مداخلت کرتے ہیں تو جمہوریت کا حلیہ بدل جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کی سوچ علاقائی ہے ۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ خان صاحب کے پاس سیاسی لوگ نہیں موسمی پرندے ہیں یہ پرندے موسم آتے ہی اڑنے کی تیاری کرلیںگے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب سندھ میں رہتے ہیں اور سندھ کے لوگوں کے مفادات کیخلاف بات کرتے ہو۔ منصب چلا گیا تو سندھ میں کیسے سر اٹھاکر چلو گے۔ سندھ کے جزیرے سندھ کی ملکیت ہے جس پر وفاق کا قبضہ عوام برداشت نہیں کریں گے، بندوق کے زور پر کرائے گئے فیصلے پائیدار نہیں ہوتے۔