سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید ایک نوجوان شہید ہو گیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی اور سرچ آپریشن جاری تھا ۔