تربت میں سیکورٹی فورسز پر حملہ،ایک اہلکار شہید 3 زخمی

56

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت کے نزدیک سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوب مشرقی تربت سے 35 کلومیٹر دور جَھکی پوسٹ کے نزدیک گشت کرنے والی سیکورٹی فورس کی ٹیم پر دہشت
گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید جب کہ دیگر تین جوان زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ 5روز کے دوران ملک میں سیکورٹی ادارو ںپر ہونے والے حملوں میں 22سیکورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں سے بلوچستان میں 15،شمالی وزیرستان میں6اورباجوڑ میں1اہلکار شہید ہوا۔پاک فوج پاکستان سمیت علاقائی سطح پر فروغ امن میں کوشاں ہیں۔ پاکستان مخالف قوتیں گزشتہ دو دہائیوں کی کامیابیاں کو رائیگاں کرنا چاہتی ہیں۔