کوئٹہ اور پشین میں دو مختلف ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

250

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ اور پشین میں دومختلف ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق ضلع پشین کے علاقے یارو میں ٹرک اور تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو شناخت کے لیے پشین اور کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، متوفیوں کی شناخت بی بی سعدیہ زوجہ نجیب اللہ، گل محمد ولد دین محمد اور عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں محمد یوسف ولد حاجی عبدالرئوف، محمد عمر ولد فضل محمد، ظہور احمد ولد ولی محمد، عبدال ولد فراز احمد، محمود خان ولد سردار محمد، ظاہر خان اور سردار ولی ولد عطاء محمد شامل ہیں۔ ادھر کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت لال داس کے نام سے ہوئی ہے۔