نیشنل پارٹی لسبیلہ پی ڈی ایم کے کراچی کے جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی،جان محمد بلیدی

75

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) نیشنل پارٹی بلوچستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جان محمد بلیدی، مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان رجب علی رند، ورکنگ کمیٹی کے ممبر خورشید علی رند، ضلع لسبیلہ کے صدر عبد الغنی رند، فنانس سیکرٹری علی دوست رند، تحصیل حب کے صدر روشن علی جتوئی، جنرل سیکرٹری جان محمد پلال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صوفی محمد مٹھل، تحصیل کونسل کے ممبر نیک محمد جمالی، غلام رسول بلوچ، نوید لاڈلہ رند نے موجودہ سیاسی صورت حال اور آج کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیاگیا کہ نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ سے قائدین کی سربراہی میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔