لسبیلہ جام کمال خان کی صحتیابی کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام

134

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صوبہ بھر کی طرح ضلع لسبیلہ کے بلوچستان عوامی پارٹی یوتھ ونگ اوتھل کی جانب سے سرکٹ ہاؤس اوتھل میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کی جلد صحتیابی کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں، جس میں علماء کرام نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کو کورونا وائرس سے جلد صحت یاب فرمائے۔