صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا پر مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی.
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جان لیوا کورونا وبا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظرعوام کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں تاہم ابھی بھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی.
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا پھر زور پکڑنے لگا، 16 جاں بحق
انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں کورونا وائرس میں کمی آئی ان میں یہ دوبارہ پھیل رہا ہے لہذا عوام ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اوربار بار ہاتھ دھوئیں، شادی ہالز، گھروں میں اجتماعات کے دوران احتیاط کریں.
صدر مملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ علماء کرام اور میڈیا نے کورونا سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردارادا کیا.