مالٹا: کشتی رانی کے مقابلے شروع

193

والٹیٹا: مالٹا کے ساحل سمندر پر کشتی رانی مقابلے شروع ہو گئے ہے جبکہ توپ کے گولے سے ریس کے آغاز کا منفرد انداز سب کو بھا گیا۔

بین الاقوامی خبر رسان ادارے  کے مطابق مالٹا کے سمندرپر کشتی رانی کا عالمی مقابلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سال کورونا وائرس ایس او پیز کے باعث 20 ملکوں سے 100کے بجائے صرف 50 کشتیاں نیلگوں پانی میں حصہ لیا ہے جبکہ ریس کا آغاز توپ کے گولے سے کیا گیا تھا اور یہ  منفرد انداز سب کو بھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ویلیٹا کی بڑی بندرگاہ پر وسط سمندری ریس کا یہ اکتالیسواں ایڈیشن ہے  جس میں نیلگوں پانی میں کشتی رانی کی ریس میں طاقت، پھرتی اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا ہے جبکہ سیلرز (ملاح) نے زور بازو پر ہواؤں کا رخ بدلا، ہدف پر پہنچنے کا مکمل جذبہ دکھایا۔

واضح رہے کورونا احتیاطی تدابیر ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس دفعہ 20 ملکوں سے 100 کے بجائے صرف 50 کشتی بان نے حصہ لیا ہے۔

خیال رہےاس ریس میں 606 ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کرنے کا مشن رکھا گیا جو دو دن کے وقت میں مکمل ہوتا ہے جبکہ اس ایونٹ میں سیلرز ہی نہیں تماشائی بھی بہت پرجوش نظر آئے تھے۔