اسکردو: مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرگیا، 10 جاں بحق

182

اسکردو میں مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق مسافرکوچ راولپنڈی سےاسکردوجارہی تھی کہ اچانک مسافرکوسٹر پرپہاڑی تودہ گرگیا جس کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے.

حادثے کی شکار مسافر کوچ میں ڈرائیور اور اسٹاف سمیت 13 مسافر سوار تھے.

دوسری جانب واقع کی اطلاع ملتے ہی حادثے کی جگہ پرامدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.