نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی،غلام سرور

78

ٹیکسلا (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کے لیے لیے بھرپور سفارتی تعلقات استعمال کیے جائیں گے،نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔ ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کاکہنا تھا کہ حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے، نواز شریف پر اور بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔غلام سرور خان کاکہنا تھاکہ نواز شریف کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی وطن واپس لائیں گے، اگر نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو بیرون ملک جائدادیں بنانے کے جرم میں وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا، اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرکے نواز شریف نے ملک دشمنوں کو خوش کیا، نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنا عوامی مطالبہ ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری اور مریم نواز پاکستان کی بات کریں، نہیں تو عوام انہیں اٹھاکربحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔