اپوزیشن کے تمام کیسز 4 ماہ میںفائنل ہو جائینگے‘ شیخ رشید

91

حسن ابدال(صباح نیوز)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 4 ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے اور جس جس نے چورن کھایا ہے اس کو پھکی دی جائے گی، یہ سب لوگ سائیڈ پر ہوں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید نے کہاکہ 3پارٹیوں کے الگ الگ ایجنڈے سامنے آئے ہیں، 31دسمبر سے 20فروری تک جھاڑو پھر جائے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف کوپاکستان کے خلاف باتیں کرنے کا نقصان ہوگا۔ خوشی کی بات ہے عمران خان فرنٹ فٹ پر آگئے ہیں اور انہوں نے ان کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔