لسبیلہ ،منشیات کیخلاف کامیاب کارروائی، ایک ہزار بیس کلو چرس برآمد

49

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھوکی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی دوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ظہیر ولد گل محمد کے قبضے سے 1020 ایک ہزار بیس گرام چرس بر آمد ملزم گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل سید تنویر شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو نے پولیس پارٹی سب انسپکٹر محمد انور جاموٹ، اے ایس آئی امان اللہ رونجھواور انور امین منیر احمد کے ہمراہ دوران گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ظہیر ولد گل محمد سکنہ بیلہ کے قبضے سے 1020،ایک ہزاربیس گرام چرس برآمد کرکے 9C کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش شروع کردی۔اس حوالے سے ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو نے اپنے آفس میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک زہر قاتل ہے اس زہر کے خلاف اعلان جنگ ہے منشات معاشرے کے لیے ناسور ہے جس کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، اس زہر کے خاتمے کے لیے صحافی برادری اور شہری بیلہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں ،بیلہ ہم سب کا گھر ہے ہمیں اپنے گھر کی حفاظت کے لیے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی پڑے گی۔ دریں اثنا بیلہ کے عوامی حلقوں نے ایس ایچ او بیلہ اور ان کی ٹیم اے ایس آئی امان اللہ رونجھو انور امین منیر احمد کو منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر بیلہ پولیس کی کارکردگی کا سہراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو منشات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔