نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی کے حلف امارت کی تقریب 20 اکتوبر ہوگی

64

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی کے حلف امارت کی تقریب 20 اکتوبر بروز منگل 2 بجے دن بعد نماز ظہر راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوگی ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم مہمانان خصوصی ہوں گے۔دریں اثنا جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں ہوا۔ اس اجلاس میں نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عار ف شیرازی کے حلف اٹھانے کی تقریب کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرمتعدد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور ان کو ذمے داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں۔