“وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیلیے سندھ پولیس پر دباوَ ڈالا گیا”

234

کراچی: سابق گورنرسندھ و لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کیلیے پولیس پر انتہائی دباوَ ڈالا جارہا تھا.

سابق گورنرسندھ ون لیگی رہنما محمد زبیر نے تھانہ عزیز بھٹی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور جو مقدمہ درج کیا گیا اس کا اندراج غلط ہے، اقدام قتل کی دفعات کے تحت گرفتار کرنا قابل مذمت ہے.

انہوں نے کہا کہ یہ ایسے ہے جیسے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کروں اور دفعہ قتل کی لگا دیں، کیپٹن (ر )صفدر  کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس پر دباوَ ڈالا گیا، ان کی گرفتاری کے پیچھے سیاسی عزائم نظر رہے ہیں.

لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ سندھ کا سابق گورنر رہاہوں، تھانے کے اندرنہیں جانے دیا جارہا، کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ سے بات کی، مراد علی شاہ نے کہا سندھ پولیس پر انتہائی دباوَ ڈالا جارہا تھا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  نے تصدیق  کی ہے کہ سندھ پولیس کا گرفتاری سے تعلق نہیں.

سابق گورنرسندھ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ کیا کیپٹن (ر) صفدرنے کسی کو قتل  کرنے کی بات کی تھی، ہم سیاسی لوگ  ہیں ،ہمارا ردعمل سیاسی ہوگا، تاہم ہمارے وکلا قانونی انداز میں کام کررہے ہیں.