سابق ٹیسٹ کرکٹر عمرگل کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سے ڈریسنگ روم ہو یا کھیل کا میدان بہت ڈانٹ پڑی.
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹرعمرگل نے کہا ہے کہ اسپورٹس میں ہر طرح سے فٹ رہنا ضروری ہوتا ہے،انجری کے بعد امید نہیں تھی کرکٹ میں واپسی جلد ہوگی، باب وولمر نے انجری پر جنوبی افریقہ جانے کی ہدایت دی تھی.
عمر گل نے کہا کہ یہ تو زندگی کا نظام ہے کہ کوئی آتا ہے اور کوئی جاتا ہے، جب ہم آئے تھے تو سینئر گئے تھے اور جب ہم جارہے ہیں تو جونیئر آرہے ہیں.
سابق ٹیسٹ کرکٹرعمرگل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلا اور اچھا کھیلنے کی کوشش کی، سابق کپتان یونس خان کے ساتھ کام کرتے وقت اچھا لگا اور شاہد آفریدی سے بہت کچھ سیکھا شاہد آفریدی سے ڈریسنگ روم ہو یا کھیل کا میدان بہت ڈانٹ پڑی.