ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم

207

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن (پی ٹی اے)اتھارٹی نے نوجوانوں میں مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پابندی ہٹانے کا فیصلہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کی یقین دہانی پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ صارفین کے تمام اکاؤنٹس ملکی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے نے چند روز قبل ٹک ٹاک پر نامناسب مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔