کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزارقائد پرکیپٹن (ر)صفدر نے جوکیا وہ نامناسب تھا.
صوبائی وزیر تعلیم سندھ وپیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزارقائد پرکیپٹن (ر)صفدر نے جوکیا وہ نامناسب تھا اور جس طرح کراچی پولیس نے گرفتاری کی وہ بھی قابل مذمت ہے.
مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی ۔ پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔ https://t.co/jfaIBH10Eq
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) October 19, 2020
سعید غنی نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پرنہیں ہوئی اور پالیس کا یہ اقدام پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے.