رنگدھے افراد کیلئے منفرد چشمہ تیار

202

چند ماہرین نے مل کر رنگدھے افراد کیلئے مخصوص چشمہ تیار کیا ہے جو انہیں رنگوں میں امتیاز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

رنگدھا پن دراصل ایک خاص قسم کی بیماری ہوتی ہے جس میں مریض مخصوص رنگوں میں امتیاز نہیں کرپاتا۔ اس بیماری میں مبتلا شخص کو انگریزی میں color blind کہتے ہیں۔

یہ مرض ہر 12 مردوں میں سے 1 اور 200 خواتین میں سے 1 پر اثر انداز ہوتا ہے جبکہ صرف برطانیہ میں تقریبا 30 لاکھ افراد رنگدھے پن کا شکار ہیں۔