بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

55

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ ضلع ہرنائی کے علاقے گچینہ ہزارہ ڈم میں کوئلہ کانوں سے ڈپو تک کوئلہ سپلائی کرنے والے ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کاشکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور محمد نسیم جاں بحق ہوا۔ اطلاع ملنے پر لوگوں نے محمد نسیم کی لاش کو گہری کھائی سے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔