حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کردیا ہے، چودھری عمر فاروق گجر

69

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمر فاروق گجر نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کردیا ہے۔ حکومت کی اپنی کوئی معاشی پالیسی نہیں۔ قیمتوں کے تعین اور ٹیکسوں میں اضافے کے فیصلے کہیں اور ہورہے ہیں۔ پورے ملک میں مہنگائی کا سونامی برپا ہے جو عوام کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔