آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات‘اہم امور پر گفتگو

98

راولپنڈی (صباح نیوز‘ اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ سلامتی اور دونوں افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے بارے میں گفتگو کی گئی۔برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے خطے کی سلامتی و استحکام میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو بھی سراہا۔علاوہ ازیںپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزرلینڈ کے پاکستان اور افغانستان کے لیے سفیر بینی ڈسٹ کرجاتھ نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے دوطرفہ تعلقات پر زوراور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔