بلاول زرداری کو سندھ اسمبلی توڑنے کا مشورہ دے دیا گیا

56

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی کی جانب سے بلاول زرداری کو سندھ اسمبلی توڑنے کا مشورہ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی کی جانب سے
مزار قائد پر نعرے بازی کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر ردعمل دیا گیا ہے۔سلیم صافی نے واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ اسمبلی کو توڑ دیا جائے۔سلیم صافی کا کہنا ہے کہ “زرداری اوربلاول بلوچ سندھی ہیں۔مریم انکی مہمان تھیں۔انکی حکومت میں انکے کمرے کاتوڑاجانا معمولی واقعہ نہیں۔سندھی اوربلوچ غیرت کاتقاضاہے کہ آج ہی سندھ اسمبلی توڑکرحکومت چھوڑدی جائے۔جب تک جعلی اسمبلیوں اور جعلی حکومتوں کا حصہ ہوگی ، تب تک اپوزیشن کو بھی جعلی سمجھا جائے گا”۔سلیم صافی کی جانب سے کیے جانے والے اس ٹوئٹ پر ایک اور سینئر صحافی کامران خان کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا۔کامران خان کا کہنا ہے کہ “سلیم صحافی ہی جیسے زیرک اور سینئر صحافی حالات کی اتنی بہترین عکاسی کرسکتے ہیں فیصلے کی گھڑی ہے بلاول”