سندھ میں گورنر راج لگانے کیلیے کاغذی کاروائی مکمل

40

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کیلیے پیپر ورک تیارکرلیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر سندھ میں گورنر راج نافذ کردیا جائے گا لیکن فی الحال گورنر راج فوری لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر اپنے
ٹویٹ میں کہا کہ قانونی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی سندھ میں گورنر راج لگانے کیلیے کاغذی کاروائی تیارہے۔فی الحال گورنرراج لگانے کافیصلہ نہیں کیا گیا لیکن ضرورت پڑنے پر سندھ میں فوری گورنر راج نافذ کردیا جائے گا جس کے بعد سول حکومت کی آئینی و قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی تیس ستمبر کو کہا تھا کہ گورنر راج نہیں لگے گا لیکن جنوری میں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی لیکن سیاسی تبدیلی کا کوئی نہ سوچے۔