پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ جلسہ، لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

57

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے والی انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں ایم این اے
خرم دستگیر، ایم این اے محمود بشیر ورک اور سٹی صدر مسلم لیگ (ن) سلمان خالد بٹ ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں سو سے زائد نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت کی بھی دفعات شامل ہیں۔ لیگی کارکنان نے سڑک کے کنارے لگے کنٹینرز کو بھی نقصان پہنچایا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ن لیگ کی ضلعی قیادت کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔