آرمی چیف سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات

39

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نکولس
پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نیخطے میں امن و استحکام کی پاکستان کی کوششوں، افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو بھی تسلیم کیا۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزر لینڈ کے سفیر نے بھی ملاقات کی۔سوئس سفیر نے خطے میں تنازعات کے خاتمے کیلیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔