وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کورونا کا شکار ہوگئیں

35

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی
ہے۔معاون خصوصی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی علامات کم ظاہر ہوئی ہیں اور وہ گھر سے کام جاری رکھیں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید بھی کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔