بارودی سرنگوں کو کھوجنے والا ڈرون

176

ایک اندازے کے مطابق دنیا کے 65 کے قریب ممالک میں 110،000،000 بارودی سرنگیں نصب ہیں۔

یہ بارودی سرنگیں کئی دہائیوں کی جنگوں اور تنازعات کی باقیات ہیں اور ان کی وجہ سے ہر ایک سال 6،000 سے زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ موجودہ طریقوں سے ان سب کو ختم کرنے میں تقریبا 1،000 سال لگیں گے اور اسی مسئلے کے حل کیلئے ماہرین نے مائن کافون ایجاد کیا ہے۔

مائن کافون بارودی سرنگ ہٹانے والا ڈرون ہے جو لوگوں کو نقصان پہنچائے بغیر خطرناک بارودی سرنگوں کو دور کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔

مالی لاگت اور انسانوں کی مہم میں شمولیت، دونوں کو کم کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں  کیلئے متعدد ڈرونز تیار کیے گئے ہیں۔