کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کر کے غلطی کر رہے ہیں، اسد عمر

195

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کرتے تو زندگی اورمعاش سے محروم ہوجائیں گے.

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا ایس او پیزکونظر انداز کرنے کے نتائج ظاہر ہونے لگے ہیں، ہم تمام ایس او پیز کو نظرانداز کرکےغلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں.

وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ یہ شرح چند ہفتوں پہلے کےمقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی.