ماہرین: تھوڑا سا دھیان دینے سے ہونٹ نرم وملائم ہوسکتے ہیں

178

اپنے ہونٹوں کو ہائیڈریٹ اور صحت مند رکھنا سب سے اہم ہے کیونکہ نرم و ملائم  ہونٹ ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں جبکہ ہونٹوں کی جِلد پر تھوڑا سا اضافی دھیان دیا جائے تو آپ کے ہونٹ نرم، گلابی اور صحتمند ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کی رائے ہے کہ رات کو سونے سے پہلے اچھے معیار کا لپ بام لگائیں اور بیدار ہونے کے بعد کسی خشک جلد کو ختم کرنے کیلئے نم کپڑا یا دانتوں کا برش آہستگی سے اپنے ہونٹوں پر استعمال کریں کیونکہ اس سے ہونٹوں میں خون کی گردش کو بھی فروغ ملے گا۔

سردیوں میں خشک جلد کی سب سےعام وجہ پانی کی کمی ہے جبکہ دن میں8 گلاس پانی پینے سے آپ کے جسم کو بہت فائدہ ہوگا اور بھرپور نظر آنے والے ہونٹوں کو بھی ایک اضافی فائدہ ملے گا۔

 واضح رہے اگر آپ کے پاس وٹامن-ای کیپسول ہیں تو آپ آسانی سے کھول کر اس کے اجزاء کو اپنے ہونٹوں پر لگاسکتے ہیں کیونکہ وٹامن-ای خون گردش کو بڑھاتا ہے اور آپ کے ہونٹوں کو نرم اور اسکی جلد کے نئے خلیوں کو تیار کرنے میں بہت مدد فراہم کرتا ہے جبکہ ہونٹوں کو صحت مند رکھنے کیلئے خالص ایلو ویرا جیل بھی خرید سکتے ہیں یا اپنے گھر میں ایلووہرا پودے کے پتے کو توڑ کر بھی اس سے ایلوویرا حاصل کر سکتے ہیں اور استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلو ویرا میں ایسے شفا بخش خصوصیات ہیں جو ہونٹوں کیلئے بہت فائدہ مند ہیں۔

خیال رہے  لیموں کے رس کے چند قطروں کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے ہونٹوں کی مردہ جِلد کو روشن اور تازگی بخش سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کو گرمی و دھوپ سے بھی بچانا بہت ضروری ہے۔