فیس بک کا موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم اقدام

219

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک جلد ہی موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی بھی فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اب موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی آگاہی فراہم کرے گی، انتظامیہ کہ مطابق فیس بک کی مرکزی ایپ میں جلد ہی ’کلائمٹ سائنس انفارمیشن سینٹر‘ کا آغاز ہوگا۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 2 کروڑ سے زائد صارفین کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

کائمنٹ سائنس انفارمیشن سینٹر کی بدولت فیس بک صارفین آب و ہوا میں تبدیلی کی بروقت اور درست معلومات حاصل کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ  ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ پانچ برس کے دوران سوئٹرزلینڈ کے قدیمی گلیشیئر کا 10 فیصد حصّہ ریکارڈ تیزی سے پگل گیا جبکہ گزشتہ برس اگست میں یورپی ملک آئس لینڈ میں ایک 700 سال قدیم گلیشیئر پگھل کر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔